شبلی فراز کی خالی نشست پر سینٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی خالی نشست پر سینٹ الیکشن کاشیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،آئینی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل نمٹا دی اور شبلی فراز کی خالی سیٹ پر سینٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے سینٹ الیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے،بیرسٹر گوہر نے کہا شبلی فراز کی نشست پر سینٹ کا الیکشن ہے، استدعا ہے شیڈول معطل کریں،جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے سینٹ الیکشن کےلئے جب آپ نے امیدوار نامزد کر دیا تو پھر حکم امتناع کیوں مانگ رہے ہیں۔
دریں اثنا شبلی فراز کی خالی سینٹ نشست پر انتخاب جمعرات کوہوگا،الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی،پی ٹی آئی کے خرم شہزاد ،پیپلز پارٹی کے نثارخان اور 3 آزاد امیدوار مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
ادھر اے این پی نے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا،ترجمان انجینئر احسان نے کہااے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے، ہارس ٹریڈنگ ن لیگ کی پرانی عادت ہے،اکثریت والی جماعت کاسینیٹر بننا چاہیے۔
دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاالیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کااختیار نہیں،امید ہے ہائیکورٹ میں کیس چلے گا تو ریلیف ملے گا۔



















