راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا حق ،فضل الرحمن کوئی پیشکش قبول نہیں کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گونے کہا واضح عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،ماتحت عدالتوں میں 23 لاکھ کیسز التوا کا شکار ، 23 لاکھ میں سے 8 لاکھ 14 ہزار کریمنل کیسز،2لاکھ 70 ہزار صرف پنجاب میں زیر التوا ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں معمول کے مطابق ضروری ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کور کمانڈر سے ملاقات کاسوال سہیل آفریدی سے پوچھیں ،میرے علم میں نہیں وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر کی ملاقات ہوئی ہے یا نہیں،خیبرپختونخوا میں کابینہ ہونی چاہیے، سہیل آفریدی چاہتے ہیں کابینہ کی تشکیل سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرلیں، پارٹی کے تمام فیصلے بانی کرتے ہیں، بانی کی دی گئی ہدایت کے مطابق چلیں گے،کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے۔
کور کمانڈر سے ملاقات کا سوال وزیراعلیٰ کے پی سے کریں، بیرسٹر گوہر



















