رحیم یارخان:(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نجی ہسپتال میں دہشت گرد کا علاج کرنے پر ڈاکٹرز، طبی عملے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد فاروق کمانڈر کا زخمی ہونے پر علاج کیا ، ڈاکٹروں نے دہشت گرد کے علاج معالجے اور ہسپتال میں داخلے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا، طبی عملے نے معاملے کی چھان بین کےلئے ہسپتال جانےوالے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی کی،ڈاکٹروں و طبی عملے کےخلاف دہشت گرد کا ریکارڈ چھپانے کےخلاف تھانہ سٹی صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
رحیم یارخان، دہشتگرد کا علاج کرنے پر ڈاکٹرز، عملے سمیت 6 افراد گرفتار



















