راولپنڈی (بیورو رپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی،ملاقات میں ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص دفاع اور سکیورٹی امور میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا،فیلڈ مارشل نے عوام، حکومت اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کو نیک خواہشات پہنچائیں، فیلڈ مارشل نے اردن کےساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، شاہ عبداللہ دوم نے علاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اردن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی،فیلڈ مارشل نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل کا آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،فریقین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے گہرے اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، میجر جنرل یوسف احمد پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار خدمات کو سراہا۔
فیلڈ مارشل کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ



















