پاک قازق فوج کی انسداد دہشتگردی شعبے میں مشترکہ مشق
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک قازق فوج کی انسداد دہشتگردی شعبے میں مشترکہ مشق،مشق ”دوستارم پانچ“کی اختتامی تقریب چراٹ میں ہوئی، 2ہفتوں پر محیط مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے SSG اور قازقستان سپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا،اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز سکول چرات مہمان خصوصی ،قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔
مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت و اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظاہرہ کیا،ترجمان پاک فوج نے کہامشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز میں بروئے کار لائی جانےوالی حکمت عملی، طریقہ کار ،تکنیکوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا اور پاکستان و قازقستان کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔



















