واشنگٹن(خواجہ فاروق)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کےخلاف زمینی کارروائی کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے سمگلرز کےخلاف اعلان جنگ کی ضرورت نہیں،منشیات امریکہ لانے والوں کو مار ڈالیں گے۔
وائٹ ہاوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا مختلف وجوہات کی بنا پر وینزویلا سے خوش نہیں ،امریکہ میں سمندر کے راستے منشیات کی آمد روکنے کےلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں،کولمبیا منشیات کا گڑھ اور میکسیکو کوڈرگ کارٹل چلارہے ہیں،چین فینٹانائل کی سمگلنگ کےلئے وینزویلا کو استعمال کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہاروس کو 6ماہ بعد معلوم ہوگا پابندیوں کے کیا نتائج نکلتے ہیں،مغربی کنارے پر کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اسرائیل کوئی اقدام نہیں کرے گا،امریکہ میں آدھے سے زیادہ قتل غیر قانونی تارکین وطن کے ہاتھوں ہوئے ،سابق صدر جو بائیڈن کیوں چاہتے تھے غیر قانونی تارکین امریکہ آئیں، آخر 2 کروڑ 50 لاکھ غیر قانونی تارکین کو ملک میں آنے کی اجازت کیوں دی گئی؟،چینی صدر کےساتھ ہونےوالی ملاقات تعلقات میں بہتری کا باعث بنے گی۔
منشیات امریکہ لانے والوں کو مار ڈالیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ



















