اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے تمام کیسز لارجر بنچ میں سماعت کےلئے مقرر ہو گئے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست بھی شامل ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل لارجر بنچ جمعرات کوسماعت کرےگا،قیدی عرفان کی بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔
عمران خان سے ملاقات کے تمام کیسز لارجر بنچ میں سماعت کیلئے مقرر



















