سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی ،4.5ارب مختص کر دئیے،وزیر اعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام،منصوبے کیلئے 4.5ارب مختص کر دئیے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ذمہ داری ہے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو آگاہ کریں، سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کےلئے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں، حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت متعدد منصوبے شروع کیے ، ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن، کیش لیس اکانومی، ڈیجیٹل والٹس اہم منصوبوں میں شامل ہیں، رمضان میں 20 ارب روپے مستحقین کو براہ راست ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کیے۔

شہباز شریف نے کہا ڈیجیٹل والٹس ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا، نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، آئی ٹی، اے آئی اور اب سیمی کنڈکٹر جیسے شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت ناگزیر ہے، سیمی کنڈکٹر، اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا کے مستقبل پر حکمرانی کریں گی۔