لاہور:(کرائم رپورٹر)پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کے شناختی کوائف میں بڑے پیمانے پر جعلسازی،3قومی شناختی کارڈز اور 2پاسپورٹس برآمد کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق طیفی بٹ نے بیرون ملک سفر کےلئے 2مختلف ناموں سے پاسپورٹس بنوا رکھے تھے ،خفیہ سفروں کے دوران مخصوص شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کرتارہا،تحقیقات میں بات سامنے آئی طیفی بٹ امیر بالاج قتل کیس سے ایک روز قبل اسلام آباد سے دبئی فرار ہوا۔
ریکارڈ کے مطابق سفر جعلی شناخت پر کیا،خواجہ تعریف گلشن کے نام سے شناختی کارڈ رکھنے والا طیفی بٹ گرفتاری سے بچنے کےلئے مختلف نام استعمال کرتا رہا،ملزم کے ایک شناختی کارڈ پر نام خواجہ تعریف گلشن، دوسرے پر تعریف بٹ، تیسرے پر تعریف گلشن درج تھا،2پاسپورٹس بھی مختلف ناموں سے تیار کیے گئے ،ذرائع کے مطابق شناختی کوائف اور سفری دستاویزات میں جعلسازی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
طیفی بٹ کے شناختی کوائف میں بڑے پیمانے پر جعلسازی



















