غیرقانونی بھرتیاں، پرویز الٰہی و دیگر ملزم فرد جرم کیلئے طلب
لاہور: (کورٹ رپورٹر) مبینہ غیر قانونی بھرتیاں کیس میںاینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 نومبر کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا،اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا ۔
عدالت نے تحریری حکم میں لکھا پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست دائر کی اور نجی ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا، پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست پر پراسیکیوٹر نے اعتراض عائد کیا، پراسیکیوٹر نے کہا پراسیکیوشن کے مطابق پرویز الٰہی گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے،تحریری حکم میں کہا گیا پراسیکیوٹر نے کہا ابھی مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی، پراسیکیوشن نے عدالت سے بریت کی درخواستوں پر دلائل کی مہلت کی استدعا کی، عدالت آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کی بریت درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کرتی ہے، اینٹی کرپشن لاہور نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔



















