اسلام آباد (بیورو رپورٹ) 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے اب تک ایک بھی وکیل نے آئین کے مطابق دلائل نہیں دئیے، چیف جسٹس جب آرڈر کریں گے ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری ٹوپی پہن لیں گے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں پر سماعت کی،جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے ہم اپنے حلف کے پابند ہیں، ہم سب قوم کو جواب دہ ہیں، ہم آئین کے ماتحت ہیں اور ان کی گائیڈنس چاہیے،وکیل اکرم شیخ نے کہا مجھے ایک ڈیڑھ گھنٹہ دےدیں، جسٹس امین الدین نے کہا اگر 15،صڈ منٹ میں آئینی بات کریں تو آسان ہو جائے گا، ایک صاحب نے تو یہاں کہا ہے آئین کو ایک سائڈ پر رکھ دیں، یہاں پر دو معروضات پیش کردیے گئے ہیں، آپ 24 یا 16 کس پر متفق ہیں؟ وکیل نے کہا 24 ججز کی حمایت،جسٹس علی مظہر نے کہا آپ کہہ رہے کہ یہ 8 رکنی بنچ مفادات کا ٹکراو کی وجہ کیس نہیں سن سکتا، ساتھ ہی آپ کہہ رہے 24 کے 24 ججز بیٹھ کر 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف کیس سنیں، وکیل اکرم شیخ نے جواب دیا پرنسپل ہے کہ ایک لارجر بیچ کا فیصلہ ایک چھوٹا بنچ کالعدم قرار نہیں دے سکتا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا شیخ صاحب یہ بات تو واضح ہے چھوٹابنچ بڑے بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا، آپ کہہ رہے ہیں 24 ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائیں ،کیا ان کے پاس پاور ہوگی ؟، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔
چھبیسویں ویں ترمیم کیس، اب تک ایک بھی وکیل نے آئین کے مطابق دلائل نہیں دئیے:آئینی بنچ



















