پاک، افغان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں:سعودی عرب

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کےلئے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کر دیا ،سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا،سعودی وزار ت خارجہ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا،بین الاقوامی برادری افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد کو تسلیم کرتی ہے۔