پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل، پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا،سپارکو نے HS-1کے کامیاب لانچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی ،شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا، جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے،چیئرمین سپارکو یوسف خان نے قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا،سپارکو کے مطابق ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے، جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی، سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ہو گا، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب مضبوط قدم ہے،سپارکو اعلامیہ کے مطابق سپارکو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار مزید مستحکم کر رہا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے جو ملک کو پائیدار ترقی کےلئے ابھرتے ہوئے خلائی رہنماو¿ں میں شامل کرے گا،سپارکو نے اعلان کیا سیٹلائٹ آج ہی اپنے مخصوص مدار میں داخل ہوجائے گا، پاکستان کی جانب سے رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا تیسرا سیٹلائٹ ہے، سٹیلایٹ کی اپنے مدار میں ٹیسٹنگ کو 2ماہ لگ سکتے ہیں جس کے بعد سیٹلائٹ مکمل فعال ہو جائے گا۔