اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم عثمان کو اغوا کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 14اکتوبر کی شام 7سے 8بجے کے درمیان زارا ہائٹس کی پارکنگ بیسمنٹ میں پیش آیا،4مسلح افراد نے افسر کی گاڑی روکی اور زبردستی اپنے ساتھ لے گئے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید کرولا گاڑی اور اغوا کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں،پولیس نے اہلیہ کی درخواست پر تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا ۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اغوا



















