مذہبی جماعت کےخلاف کریک ڈاون ، گرفتاریاں5 ہزار سے متجاوز، 40مساجد محکمہ اوقاف کے سپرد

لاہور ،راولپنڈی:(کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)پرتشدد احتجاج پرمذہبی جماعت کےخلاف کریک ڈاون تیز ، گرفتاریاں5 ہزار سے متجاوز،متعدد ملزم ریمانڈ پر پولیس کے سپرد،30 سے زائد کارکنوں کو شناخت پریڈ کےلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اشتعال انگیزی، احتجاج میں ملوث ملزموں کی گرفتاری فہرستوں کے مطابق جاری ہے ،فوٹیجز کی مدد سے براہ راست تشدد ،توڑ پھوڑ میں ملوث ملزموں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کرکے گرفتار کیا گیا۔

دریں اثنا پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت کی 40 کے قریب مساجد عارضی طور پر محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیں،ذرائع کے مطابق 40 مساجد میں محکمہ اوقاف کے امام نمازیں ادا کرائیں گے ،امام محکمہ اوقاف کےساتھ پولیس بھی تعینات ہوگی۔