اسرائیلی جیل میں فلسطینی رہنما مروان برغوثی پر بدترین تشدد،4پسلیاں ٹوٹ گئیں


غزہ،تل ابیب:(مشرق نیوز) اسرائیلی جیل میں فلسطینی رہنما مروان برغوثی پر بدترین تشدد،4پسلیاں ٹوٹ گئیں،مروان برغوثی کورہائی روکنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا اقدام بین الاقوامی قوانین ،قیدیوں کے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،دریں اثناصیہونی فوج نے شہید حماس رہنما یحییٰ سنوار کا جسد خاکی دینے سے انکار کردیا۔