شرپسندوں کےساتھ سختی سے نمٹیں گے،کسی مدرسے کو بند نہیں کیاجائےگا،محسن نقوی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی سے جے یو پی کے سیکرٹری جنرل علامہ اویس نورانی نے ملاقات کی،مذہبی ہم آہنگی، رواداری ، قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا بےگناہ افراد کو رہا ،کسی بھی مدرسے کوبند نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا بدامنی، انتشار ،انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، ریاست کےخلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔

علامہ شاہ اویس نورانی نے ملک میں پائیدار امن و بھائی چارے کے فروغ کےلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،وزیر داخلہ نے کہا قائد کے پاکستان میں شرپسند عناصر ،انتہا پسندوں کی کوئی گنجائش نہیں،مذہبی ہم آہنگی و صبر و تحمل کے فروغ میں علماکی قابل قدر خدمات ہیں، پائیدار امن ،رواداری کے فروغ کےلئے تمام طبقات کو بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔