راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز،18خوارج جہنم واصل،سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی۔
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا، مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں،8 سے 10 روز تک بھرپور نگرانی کی گئی،فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے،فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب بھی شامل ہے۔
سکیورٹی فورسز نے میر علی میں خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کیا،خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، دیوار سے ٹکرانے کے بعد گاڑی پھٹ گئی، مزید 5خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ہلاک کردیا،پوسٹ کی چھت گرنے سے جوان شہید ،6 زخمی ہوگئے ۔
لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں پاک فوج نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے 8 انتہائی مطلوب خوارج کو انجام تک پہنچایا،کارروائی افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
ادھر باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سینکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی،فتنہ الخوارج نے گاڑی کو کسی سول آبادی میں دھماکے سے اڑانا تھا،گاڑی کو ویران مقام پر تباہ کیا گیا،سکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، بارود افغانستان سے پاکستان سمگلنگ کے مال کےساتھ لایا جاتا ہے،سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارج کے خاتمے تک عوام ،افواج پاکستان ملکی دفاع کےلئے یونہی ڈٹی رہیں گی۔
کے پی میں آپریشنز،18خوارج جہنم واصل،بارود سے بھری گاڑی تباہ



















