لاہور:(کرائم رپورٹر) ٹی ایل پی کے گرد گھیر اتنگ،وسیع کریک ڈاﺅن کاآغاز،سعد رضوی کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔
پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی نشاندہی کرنے کے بعد تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملک گیر نیٹ ورک ،کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کر لی ، جیو فینسنگ سے مرکزی کردار سامنے آگئے ،کال ڈیٹا ریکارڈ سے ماسٹر مائنڈز کی شناخت بھی ہوگئی ، فنانسرز ،سہولت کاروں کو علیحدہ کر لیا گیا، املاک جلانے والوں کی ویڈیوز ،چہرے شناخت ، فیشل ریکگنیشن سے تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وسیع کریک ڈاﺅن کاآغاز کردیا،پولیس حکام نے کہاامن خراب کرنے والوں کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ،قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، گھر سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی ،زیورات برآمد ہونے کے بعد حکام نے تحقیقات کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے سعد رضوی و ددیگر اہلخانہ کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹی ایل پی کے گرد گھیراتنگ،وسیع کریک ڈاﺅن کا آغاز



















