پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ

اسلام آباد: ( ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا آئی ایم ایف کی معاونت سے جاری توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کا اقتصادی پروگرام بتدریج استحکام اور مارکیٹ اعتماد کی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا مالی سال 2025ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد پہلی بار سرپلس رہا، مالی توازن پروگرام ہدف سے بہتر ، افراط زر قابو میں ہے، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ۔

اعلامیے میں کہا گیا حالیہ سیلابوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، ہزار سے زائد اموات ہوئیں، فصلوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا، ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے جامع اصلاحات اور پالیسیوں پر تسلسل کے ساتھ عمل درآمد ضروری ہے۔

آئی ایم ایف نے اعتراف کیا حکومت توانائی شعبے کی پائیداری، مالی نظم و ضبط اور ساختی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔