لگتا ہے حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھا ہوں، خالد مقبول صدیقی

کراچی:(بیورورپورٹ)وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے مجھے لگتا ہے حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاپہلے بھی کہا تبدیلی لانی ہے تو ایوان میں لائی جائے، ایوانوں میں کسانوں کی نمائندگی جاگیردار ، خاندان کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد بنیادی تعلیم صوبوں کے حوالے کردی گئی ایسے دور میں ہیں جب قسمت کا فیصلہ مشینیں کریں گی۔

وزیر تعلیم نے کہاپاکستان میں معاشی نہیں نیتوں کابحران ہے، نیتوں کا بحران ہوتے معاشی بحران دور نہیں ہوسکتا ان بدنصیب ملکوں میں سے ہیں جو ڈی انڈسٹریلائز ہوگئے، افرادی قوت کے سوائے ایکسپورٹ کرنےوالی فیکٹریاں اب نہیں بچیں گی۔