غیر ملکی سرپرستی قبول نہیں،حماس،جنگ دوبارہ شروع کردینگے ،نیتن یاہو


غزہ،تل ابیب:(مشرق نیوز)فلسطین کی 3 بڑی مزاحمتی تحریکوں حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے غزہ پر غیرملکی سرپرستی کو مسترد کردیا ۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا غزہ کی پٹی میں طرز حکمرانی ،ادارہ جاتی کام کی بنیادوں کا تعین فلسطینیوں کا اندرونی معاملہ ہے، تعمیر نو، بحالی و ترقیاتی تعاون کے شعبوں میں عرب ،بین الاقوامی شراکت سے فائدہ اٹھانے کےلئے تیار ہیں،فلسطینی دھڑے مصر کی شراکت سے فوری قومی کانفرنس کےلئے کام کر رہے ہیں جو جنگ بندی کے بعد کا اگلا مرحلہ ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہامطالبات پورے نہ ہوئے تو جنگ دوبارہ شروع کردیں گے،چاہے امن ڈیل موجود رہے یا نہ رہے، غزہ میں حماس کو غیر مسلح ضرور کریں گے،غزہ کو ڈی ملٹرائیز علاقہ بنایا جائے گا۔