پاکستان کا پہلا ایسٹروناٹ اگلے سال خلا میں جائےگا، احسن اقبال
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کا پہلا ایسٹروناٹ اگلے سال خلا میں جائےگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا خوشی ہے پاکستان کے متعدد سیٹلائٹ خلا میں گھوم رہے ہیں، شعبہ انسان کی تحقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،طالبعلموں کو شروع سے کائنات کے مطالعے کی طرف موڑنا چاہئے، دنیا کا ہر ملک خلا میں زیادہ سے زیادہ جگہ بنانے کی دوڑ میں ہے، ایسے انسان چاہئیں جن کی سوچ نئی ایجادات کرناہو،ملک کو ٹیکنالوجی میں آگے لےکر جانا ہے۔
وفاقی و زیر نے کہانوجوان سپیس سائنس کے اندر دلچسپی لیں،لوگوں کو تشدد کی طرف راغب کرنے والے عالم نہیں،زندگی کا کوئی بھی شعبہ اٹھا لیں سب کے پیچھے سپیس سگنلز سیٹلائٹ کا ہاتھ ہے۔



















