پاک فوج نے بھارتی نیٹ ورک توڑ کر سر فخر سے بلند کر دیا، صدر، وزیراعظم
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صد،وزیراعظم نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کےخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
آصف زرداری نے کہالیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ،میجر طیب و دیگر شہدا کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشتگردی کےخلاف مسلسل کامیابیاں عزم کی عکاس ہیں، بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے تحفظ کےلئے جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کردی۔
شہبازشریف نے کہالیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ،میجر طیب راحت سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، سکیورٹی فورسز کے افسر و اہلکار جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں،شہدا مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہےں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جنگ ناسور کے خاتمے تک جاری رہے گی۔



















