حکومتی اتحادی کا قومی اسمبلی سے پھر واک آﺅٹ ، (ن) لیگ ، پی پی محاذ آرائی میں شدت

اسلام آباد، کراچی ، لاہور (بیورورپورٹ+ اپنے رپورٹر سے) پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان لفظی جنگ کے خاتمے کےلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہونےوالے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے،پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں وفاقی حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی، سینٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آوٹ کر دیا،ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی سے ایک اور رابطہ کیا، حکومت نے پیپلز پارٹی سے قانون سازی میں تعاون کی درخواست کی تاہم پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں علامتی طور پر شرکت کرے گی، کسی بھی قانون سازی میں حکومت کی حمایت نہیں کرے گی،پیپلز پارٹی کا مو¿قف ہے حالات کی مزید خرابی کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر معاملہ نوٹس میں لائیں گے،ادھر صدر مملکت آصف زرداری نے صوبائی حکومتوں میں کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کراچی طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر داخلہ کے درمیان گفتگو میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لے کر تناو¿ کم کرنے کے لیے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے،ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے وفاقی اور صوبائی سطح پر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا،مشیر وزیر اعظم رانا ثناءنے کہاپیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، وزیراعظم نے صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات طے تھی، وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی، آج وطن واپس آکر وزیراعظم پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے،راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، آزاد کشمیر کے معاملے کو کنٹرول کیا، غیر ذمہ دارانہ بیانات سے تکلیف پہنچی ، سب سے بڑھ کر ہماری قیادت کی عزت کی بات ہے، وہ الفاظ میں یہاں دہرا نہیں سکتا ،ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مطمئن کرنے تک ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے، ہمارے پارلیمانی لیڈر پنجاب کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، یہ باتیں ہم میثاق جمہوریت کے بعد بھول گئے تھے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے پاکستان کا ہے، ہم آہنگی ہونے تک آگے نہیں بڑھا جاسکتا،راجہ پرویز اشرف نے کہا ہم آپس میں الجھ پڑے تو کیسے معاملہ آگے بڑھے گا؟ بلاول بھٹو کا کسی جماعت،حکومت یا شخصیت کے خلاف کوئی بیان بتا دیں،شیریں رحمن نے کہا ملک میں سیلاب اور آفت آئی ہوئی ہے، سندھ اور پنجاب کے لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ، پی پی پی کی قیادت کی طرف سے کہنا چاہوں گی ہم لوگوں کو تقویت دینے کے بجائے کمزور کررہے ہیں، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت میں الفاظ کی جنگ کا اثر وفاقی حکومت پر پڑ رہا ہے، پنجاب کارڈ پلے ہوکر ریڈ لائن کراس ہورہی ہے، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے بارے میں باتیں کرنا نامناسب ہے، پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی نمائندگی ہے، بلاول بھٹو نے بس اتنا کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کرکے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے مگر لوگوں کی تذلیل کرکے حکومتی اتحاد نہیں چلا کرتے، معافی مانگ کر کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں ہوتی،رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کہا حکومتی بنچز یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی،عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے، 25 ستمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کےخلاف سخت باتیں کیں، ہمیں نہیں سکھایا گیا نفرت اور تقسیم کی سیاست کریں، کیا ملتان، ڈی جی خان اور لودھراں پنجاب کا حصہ نہیں، ہم نے اس لیے مشورے دیے کہ ہم ایک ٹیم کا حصہ ہیں، کیا آپ ہمیں پنجاب کا حصہ نہیں سمجھتے؟ آپ نے ہماری تضحیک کی، کیا ہم اپنے لیے پیسے مانگ رہے ہیں،آپ نے ہماری لیڈر شپ کےخلاف پروپیگنڈا کیا، نفرت انگیز بیانات دئیے ، پنجاب حکومت اور وزراءنے کئی ریڈ لائنیں کراس کیں، آصفہ بھٹو زرداری پر الزامات لگائے گئے، یہ باتیں اتحادی نہیں کرتے، پیپلز پارٹی اپنا ردعمل دینے کا حق رکھتی ہے،دریں اثناءوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مناظرے کا چیلنج قبول ہے، آپ 17 سال کے پراجیکٹ بتادیں، میں 2 سال کی پرفارمنس بتاو¿ں گی،ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاوہ ہمارے اتحادی ہیں ہم ان کا بڑا احترام کرتے ہیں لیکن پنجاب کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم لڑیں گے، پنجاب نے ہمیشہ بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا ہے، قدرتی آفت کسی بھی صوبے میں آئے، پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا لیکن پنجاب میں مشکل وقت آیا تو لوگوں نے سیاست کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا انہیں امید نہیں تھی مشکل وقت میں پنجاب کے ساتھ ایسا سلوک رکھاجائے گا، یہاں 3 دریاﺅں میں سیلاب آیا، اگر پنجاب حکومت تیار نہ ہوتی تو نقصان بڑے پیمانے پر ہوتا، ملتان اور مظفر گڑھ میں سیلاب کے باعث مشکلات آئیں، 25 اضلاع میں واقعات رپورٹ نہیں ہوئے، 47 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ،17 اکتوبر کو سیلاب متاثرین کو چیک کی تقسیم کی جائےگی، 400 دیہات کا سروے ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ نے سول ڈیفنس کے ملازمین کےلئے 15 ہزار روپے تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان ، ہر طرح کے اضافی اخراجات کو کٹ کرنے کا کہا ہے،وزیر اطلاعات نے کہا ندیم افضل چن نے 5 پریس کانفرنسیں کیں، لغو قسم کے الزامات لگائے، ان سے پوچھیے گا آپ نے سیلاب متاثرین کےلئے کیا کیا ہے؟، پنجاب کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمے داری ہے اور ہم لڑیں گے،صوبائی وزیر نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا، آپ کا حال آدھا تیتر آدھا بٹیر والا ہو گیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں ہم ان کا بڑا احترام کرتے ہیں لیکن کراچی اور لاہور کا فرق کوئی راکٹ سائنس نہیں، سب کے سامنے ہے، آپ کے پاس سندھ کی بات کرنے کےلئے کچھ نہیں ، آپ نے ساری سیاست پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر کرنی ہے، آئیے آپ کو بہاولپور، ملتان، لودھراں، رحیم یار خان، ڈی جی خان دکھاو¿ں، میں آپ کو اپنے ساتھ ان جگہوں کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے کشمور لے چلئے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلئے کہ آپ نے کیا کیا، میں نے شرجیل میمن کا مناظرےکا چیلنج قبول کر لیا ہے، آپ اپنے 17 سال کے صرف 17 پراجیکٹ بتا دیجیے، لاہور آئیں تاکہ میں آپ کو لاہور کی سیر کرواو¿ں، آپ مجھے کشمور لے جائیں، گڑھی خدابخش لے جائیں، پتہ نہیں آپ وہاں لے کر بھی جا پائیں گے یا نہیں، ہر بات پر مرسو مرسو کرتے ہیں، ہم بھی اپنا پانی نہیں دیتے، کیوں دیں؟ پنجاب بڑا بھائی ہے لیکن کیوں دیں، ہر وقت اجرک کی بات کریں تو صوبائیت نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے پنجاب کی بات کرے تو وہ صوبائیت ہے،عظمیٰ بخاری نے کہا شرجیل میمن خاندان کے بیچ میں تھیوری لے کر آجائیں، پنجاب وفاق کےخلاف سازش کررہا ہے، مریم نواز، شہباز شریف کےخلاف سازش کررہی ہیں، میں ایسا نہیں کروں گی، میڈیا کے اینکرز خود سروے کرلیں، کراچی اور لاہور کا فرق خود دیکھ لیں، میں نے سندھ میں بیٹھ کر پنجاب کی بات کرنی ہے، بھائی کیوں کرنی ہے؟۔