اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت نے دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوا ہوگا،فلسطینی ریاست کے قیام سے چیزیں درست ہوں گی،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا غزہ کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے، توقع ہے حالات بہتر ہو جائیں گے،غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائےگی، اہل فلسطین کی قربانیاں رنگ لائیں گی، جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی، اقوام عالم کی تاریخ میں فلسطینیوں جتنی قربانیاں کسی نے نہیں دیں، دنیا بھر میں جاری احتجاج سے پیغام دیا جارہا ہے آزاد فلسطین کا قیام ضروری ہے،وزیر دفاع نے کہا بھارت نے پہلے جو ایڈونچر کیا تھا پوری دنیا میں ذلت اٹھائی،پاکستان نے جنگ کی پہلی قسط میں کامیابی حاصل کی، کسی بھی جگہ اور موقع پر عبرت کا نشان بنائیں گے،بھارت اگر دوبارہ کچھ کرے گا تو زیادہ رسوا ہو گا، رن آف کچھ پر ہم نے 6 دہائیاں قبل معرکہ جیتا تھا۔
بھارت نے دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوا ہوگا: خواجہ آصف



















