کوالالمپور (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کی ملاقات،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیاء کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے وزیراعظم آفس (پردانا پترا) میں ملاقات کی، پردانا پترا آمد پر وزیر اعظم کا استقبال سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا، دونوں رہنماوں نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی،وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ کے دوران پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ملائیشیاءکے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، رہنماوں نے پاکستان ملائیشیاءدوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی تجدید کی اور مشترکہ عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن، حلال انڈسٹری، آٹوموٹیو، کنیکٹیویٹی، گرین انرجی، الیکٹریکل اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ، سیاحت، اعلیٰ تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں سمیت تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، فریقین نے پاکستان سے ملائیشیاءکو حلال گوشت کی برآمدات کا کوٹہ 200 ملین امریکی ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں فریقین نے اس امر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا پاکستان سے ملائیشیاءکو چاول کی خاطر خواہ برآمدات ہو رہی ہیں جو کہ مقرر کردہ کوٹہ سے بھی تجاوز کر چکی ہیں،رہنماوں نے باہمی دلچسپی کی اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ملائیشیاءکے وزیراعظم نے فلسطین کے تنازعے حل کےلئے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدام کی تعریف کی،انہوں نے اقوام متحدہ (UN) اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سمیت کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا،انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کے منصفانہ حل کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تنازع جموں و کشمیر کی اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی مطابق حل کےلئے ملائیشیاءکی حمایت کی تعریف کی، رہنماو¿ں نے پاکستان-آسیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر مزید غور کیا، ملائیشیاءکے وزیر اعظم کو آسیان کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم انور ابراہیم کا آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کے حوالے سے پاکستان کےلئے ملائیشیاءکی حمایت کی توثیق پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کےساتھ ساتھ اہم بین الاقوامی امور پر ایک دوسرے کو اپنے نقطہءنظر سے آگاہ رکھنے کیلئے کئے گئے اہم فیصلوں پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا،قریقین نے پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلوں کی تقریب میں بھی شرکت کی،پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان سفارتکاروں کی تربیت، سیاحت، حلال سرٹیفکیشن، اعلیٰ تعلیم، کرپشن اور بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے،دونوں وزرائے اعظم نے وزیراعظم انور ابراہیم کی کتاب ”سکرپٹ“ ، جو کہ لیڈر شپ کے حوالے سے ان کے خیالات کا اظہار ہیں، کی رونمائی بھی کی،ملائیشیاءکے وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا،بعدازاں دونوں رہنماو¿ں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کےساتھ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی، دونوں ممالک غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے صہیونی ظلم کےخلاف مل کر آواز اٹھا رہے ہیں ، چاہتے ہیں فلسطینی عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو،انور ابراہیم نے کہا وقت کےساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ، دہشت گردی پر قابو پانے کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا جبکہ خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی جانب سے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاملائیشیا ان کے لیے دوسرے گھر جیسا ہے، یہاں آکر خوشگوار احساس ہوا،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین اور دیرینہ تعلقات ہیں،وہ وزیراعظم انور ابراہیم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ملائیشیا کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر کے حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اس تجارت کو مزید وسعت دی جائے گی، پاکستان کے متعدد طلبہ ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں جبکہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں،شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کی کتاب ”سکرپٹ“ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تصنیف اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان ایک فکری اور تہذیبی پل کا کردار ادا کرے گی،پریس کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے انور ابراہیم کے اصرار پر علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے،قبل ازیں کوالالمپور میں پاکستان ملائشیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور ملائشیا کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں ہمیں مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر کرنا ہوگا، آئی ٹی، الیکٹرانکس، تیل و گیس اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، ملائشیا کے وزیراعظم سے میری تعمیری ملاقات ہوئی ہے، ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، ملائیشیاءسے ہم بہت کچھ امپورٹ کررہے ہیں، پاکستان اور ملائیشیا ءکی کمپنیاں مل کر پاکستان میں سیاحت کے لیے کام کریں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بہت پوٹینشل موجود ہے۔
پاک ملائیشیا متعدد معاہدے، گوشت کی تجارت20کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق



















