اخراجات کا بل پھر مسترد، امریکہ میں شٹ ڈاون لگ گیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)اخراجات کا بل پھر مسترد، امریکہ میں شٹ ڈاون لگ گیا،400 سے زائد وفاقی ایجنسیاں بند ، ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں،10رکنی سینٹ میں بل منظور کرانے کیلئے 60ووٹ درکار جبکہ حکمراں جماعت کے پاس صرف 53 ووٹ تھے،وائٹ ہاوس نے شٹ ڈاون کا ذمہ دار ڈیموکریٹک پارٹی کو قرار دےدیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن سپیکر مائیک جانسن نے الزام عائد کیا ڈیموکریٹکس نے باقاعدہ طور پر حکومت کو بند کرنے کیلئے ووٹ دیا، بچے ،مائیں نیوٹریشن کی کمی کا سامنا کر رہیں اور سابق فوجی ہیلتھ کیئر و خودکشی سے بچنے والے منصوبے سے مستفید نہیں ہو رہے، فوجی ، ٹی ایس اے ایجنٹس بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔