فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میری تعریف کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی جنرلز سے خطاب میں سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہافیلڈ مارشل پاکستان میں بہت اہم شخصیت ہیں،میں نے 7جنگیں ختم کرائیں، ایک اور جنگ کا تصفیہ کرایا ،پاکستان بھارت سے کہا جنگ روکو ،تجارتی معاہدہ کرو، دونوں بڑے ایٹمی ممالک ہیں، بھارت پاکستان جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے، 20 نکاتی منصوبہ مشرق وسطیٰ میں ”تاریخی تصفیہ“ ثابت ہوسکتا ہے،غزہ میں 3 ہزار سالہ جنگ ختم کرا ﺅں گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنرلز ، ایڈمرلز سے خطاب کےلئے ڈائس پر پہنچے تو مزاحیہ انداز میں کہا میں نے کبھی کسی جگہ اتنی خاموش نہیں دیکھی،مجھے پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا سامعین بالکل خاموش رہیں گے اگر کسی کو میری بات پسند نہیں تو کمرہ چھوڑ سکتا ہے لیکن پھر رینک و مستقبل بھی گیا،بات پر حاضرین ہنس پڑے۔

امریکی صدر نے کہا جوہری ہتھیاروں کو مزید بہتر و موثر بنا رہے ہیں،امید ہے استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی،فیلڈ مارشل پاکستان میں بہت اہم شخصیت ہیں، پاکستانی فیلڈ مارشل نے کہا ٹرمپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، جنگ ہو جاتی تو بہت زیادہ برا ہوتا،سید عاصم منیر کا تبصرہ مجھے بہت اچھا لگا، فیلڈ مارشل کی تعریف کو اپنے لیے اعزاز محسوس کیا،اسرائیل ،غزہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کےلئے مجوزہ 20 نکاتی منصوبہ مشرق وسطیٰ میں تاریخی تصفیہ ثابت ہوسکتا ہے،ایسا معاہدہ ہے جو 3 ہزار سال میں نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے کہا جنگ عجیب چیز ہے، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امن منصوبے سے اتفاق نہ کیا تو حماس کوبہت مشکل ہوجائےگی، منصوبے پر اسرائیل سمیت تمام عرب و مسلم ممالک نے اتفاق کرلیا ،حیران کن ہے سب کچھ اچانک یکجا ہوگیا،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد یوکرین پر حملہ کیا،افغانستان کا ”ہارر شو“ روس یوکرین جنگ کی اصل وجہ بنا، جوبائیڈن ،ٹیم کی نااہلی نے پیوٹن کو موقع دیا۔

امریکی صدر نے شکوہ کیا عالمی تنازعات حل کرنے کی کوششوں کے باوجود مجھے نوبل کا امن انعام نہیں ملے گا اگر ایسا ہوا تو امریکہ کےلئے توہین آمیز ہوگا،انعام کسی ایسے شخص کو دیا جائے گا جس نے کچھ نہیں کیا۔

قبل ازیں اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیدوار میئر نیویارک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ممدانی کو ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،ظہرا ن ممدانی کو امریکی حکومت سے تاریخی مشکلات کا سامنا ہوگا،ممدانی کو وعدے پورے کرنے کےلئے امریکی صدر سے رقم چاہیے ہوگی اور پیسے نہیں دئیے جائیں گے۔