جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ کالعدم


اسلام آباد،کراچی: (بیورورپورٹ)اپیل منظور، سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔


عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کسی جج کو عبوری حکم کے ذریعے جوڈیشل ورک سے نہیں روکا جا سکتا،سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے موقف اختیار کیا جج کو عبوری آرڈر سے روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، موقف سے درخواست گزار میاں داود نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا وہ خودنتیجے پر پہنچے ایسے آرڈر کا دفاع ممکن نہیں،عدالت نے حکمنامے میں لکھوایا اٹارنی جنرل و فریقین کے دلائل کے مطابق جج کو عبوری حکم سے نہیں روکا جا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کو کووارنٹو درخواست کی سماعت میں پہلے اعتراضات کا فیصلہ کرنا ہوگا،اپیل منظور کرکے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائیکورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیاسپریم کورٹ کے کم از کم 4 فیصلے موجود ہیں جامعات نوٹس دیئے بغیر ڈگری منسوخ نہیں کرسکتیں۔