اسلام آباد: ( ) پاکستان، سعودی عرب، اردن، امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، قطر اور مصر نے امریکی صدر کے مجوزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کر دی۔
مسلم ممالک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی ہے مغربی کنارے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا امریکہ و دیگر فریقین کے ساتھ مثبت اور تعمیری انداز میں بات چیت کے لئے تیار ہیں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے اور عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے ، نتیجے میں خطے کے عوام کے لئے امن، سلامتی اور استحکام ممکن ہو۔
امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے جامع معاہدے پر کام کیا جائے گا۔
مسلم ممالک نے ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کر دی



















