صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: ( ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا مشرق وسطی میں امن کے لیےتاریخی دن ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کریں گے، غزہ امن معاہدے کے بلکل قریب پہنچ چکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا عرب و مسلم رہنماؤں، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے بھی امن معاہدے کی حمایت کی ہے۔

امریکی صدر نے کہا اسرائیلی وزیراعظم نے میرا امن معاہدہ تسلیم کرلیا ، ایران سے متعلق بھی نیتن یاہو کے ساتھ معاہدہ کیا گیا، امن معاہدہ تسلیم کرنے پراسرائیلی وزیراعظم کا شکرگزارہوں۔