خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا، کوآرڈینیٹر وزیراعظم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹراختیار ولی نے کہا ہے خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہاالبتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے معلومات پر مبنی کارروائیاں ہو رہی ہیں اگر سکیورٹی فورسز کارروائیاں نہ کریں تو پھر کس کی ذمہ داری تھی؟ یہ تو صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا گنڈاپور دہشتگردوں کےخلاف کارروائیوں پر پوائنٹ سکورنگ بند کریں،پی ٹی آئی والے تو صرف مال بنانے میں مصروف ہیں،پورے صوبے میں ایماندار ، فرض شناس افسر کو تعیناتی کی اجازت ہی نہیں، صوبائی حکومت میں اتنی اہلیت ہوتی تو اپنے صوبے میں امن و امان قائم کر لیتی،جلسے میں وزیر اعلیٰ و دیگر قیادت کو جوتے دکھا کرعوام نے اوقات دکھا دی،پی ٹی آئی کو پشاور میں قبر کھود کر ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا گیا۔