ملکی سرزمین کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے،افغانستان


کابل :(مشرق نیوز)افغانستان نے کہا ہے پاکستان، چین، ایران ،روس کاغیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کےخلاف موقف خوش آئند ہے،ملکی سرزمین کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔

ترجمان عبوری حکومت حمد فطرت نے کہا افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، افغانستان سے دوسرے ممالک کو خطرہ لاحق ہے کی بات بے بنیاد ہے ،بدعنوانی، منشیات و ہر قسم کے ناپسندیدہ امور کےخلاف اقدامات کر رہے ہےں۔

حمد فطرت نے کہا افغانستان تمام ممالک کےساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے،کابل کی پالیسی باہمی اعتماد، مثبت روابط اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے۔