جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب


نیویارک:(بیورورپورٹ)جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دےدیا،ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشتگردی کا سوال کیا ۔

وزیراعظم جاتے ہوئے رکے اور ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے کی جانےوالی سرحد پار دہشتگردی کو شکست دے رہے ہیں،جواب پر بھارتی صحافی خاموش ہو گئے۔