لداخ کی پرتشدد صورتحال پر گہری نظر ہے،پاکستان


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے لداخ میںبھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو شہید کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاساری صورتحال پر گہری نظر، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ میں بھارت کی جانب سے غیرقانونی واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔

دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاواقعات عکاسی کرتے بھارتی حکام احتجاج دبانے کےلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،واقعہ مقبوضہ خطے میں بھارت کے آہنی ہاتھوں والے روئیے کی ایک اور مثال ہے۔