نیتن کاخالی سیٹوں سے خطاب، حماس، حزب اللہ، ایران اور حوثیوں کو دھمکیاں

نیویارک:(بیورورپورٹ)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں حماس، حزب اللہ، ایران اور حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دےدیں۔

نیتن یاہو نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دینے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے پوری ڈھٹائی کےساتھ حماس، حزب اللہ، ایران، یمن کے حوثیوں ،شام میں اسرائیلی حملوں کا دفاع کیا اور جارحیت کے من گھڑت جواز پیش کیے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے حماس، حزب اللہ ،حوثیوں پر حملے اور مخالفین کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا نام نہاد رہنماﺅں کو اسرائیل میں دہشتگردی کی سزا دی،حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، تمام یرغمالی رہا کرو گے تو زندہ رہو گے ورنہ مار دیئے جاﺅ گے،السنوار کو مارا، غزہ میں اپنا مشن مکمل کرنا ہے کیونکہ حماس باقیات اب بھی غزہ میں موجود ہے،ایران نے اسرائیل کو تباہ کرنے کےلئے جوہری ہتھیاروں کا پروگرام تیار کیا ،ملٹری کمانڈرز ،جوہری سائنسدانوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے ایران کے جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے میں مدددی،ایران میں یورینیم ذخائر کو ختم ہونا چاہیے،تہران کو جوہری توانائی کسی طور دوبارہ حاصل نہیں کرنے دیں گے،عراق میں ملیشیاو¿ں ،شام میں آمر حکمران اسد کے ہتھیار تباہ کیے،حوثیوں کی زیادہ تر جنگی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ،اپنے دفاع میںہر جگہ حملے جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جو لوگ سب کے سامنے مذمت کرتے ہیں وہ نجی ملاقاتوں میں شکریہ ادا کرتے ہیں،قبل ازیں ایران سمیت متعدد ممالک کے رہنما نیتن یاہو کے دوران خطاب ایوان سے چلے گئے ، بائیکاٹ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا،اسرائیل کیخلاف جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کااحتجاجاً بائیکاٹ نیتن یاہو کی سفارتی ناکامی ہے۔