ٹرمپ نے 21 نکاتی منصوبہ دیدیا، غزہ پر جلد بریک تھرو کا اعلان ہوگا: سٹیو وٹکوف

نیویارک (بیورو رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، انکشاف امریکہ کے مشرق وسطیٰ کےلئے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا جنہوں نے بتایا صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماوں کو پیش کیا گیا ہے، وٹکوف کے مطابق ہم پرامید ہیں آنے والے چند روز میں غزہ سے متعلق کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے،خصوصی ایلچی نے کہا ایران سے بھی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں تاہم تہران نے اس مرحلے پر سخت موقف اپنا رکھا ہے جبکہ ہم بات چیت کے دروازے کھلے رکھنا چاہتے ہیں، اسرائیل حماس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کےلئے تیار ہے، حماس نے بھی تصفیہ کےلئے اشارہ دیدیا۔