نیویارک:(بیورورپورٹ) نیویارک ٹائمز نے ایلون مسک کے والد ایرول پر اپنے ہی بچوںسے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور خاندان کے افراد کے بیانات سے ثابت ہوا ایرول مسک کےخلاف 5 بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے، پہلا واقعہ 1993 میں سامنے آیا جب 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا ایرول مسک نے نامناسب انداز میں چھوا ،ایک دہائی بعد14 سال کی عمر میں کہاایرول کو اپنا زیرجامہ سونگھتے ہوئے پکڑا، دیگر اہلخانہ نے الزام لگایا ایرول نے اپنی 2بیٹیوں ،سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا۔
میں سماجی کارکن اور خاندان کے افراد نے تب مداخلت کی جب ایرول کے 5سالہ بیٹے نے کہا والد نے جسم کو نامناسب طور پر چھوا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ایلون مسک اور والد کے درمیان تعلقات میں شدید بگاڑ کا باعث بننے والے الزامات اب کئی نسلوں پر محیط خاندانی المیہ بن چکا ۔
ایلون مسک کے والد نے اپنے 5 بچوں کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، نیویارک ٹائمز



















