سیلاب متاثرین کیلئے بی آئی ایس پی کو استعمال نہ کرنا غفلت ہے،آصفہ بھٹو

کراچی:(بیورورپورٹ)خاتون اول ورکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے پنجاب میں آنےوالے تباہ کن سیلاب سے 40لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز و موثر ذریعہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہابینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاست کے پاس ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا ،رسائی تک کی صلاحیت ہے،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔