غزہ کیلئے امداد لے جانےوالے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے
غزہ،یونان:(مشرق نیوز)غزہ کیلئے امداد لے جانےوالے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونی کیشن نظام مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
برازیلی کارکن تھییاگو ایویلا کے مطابق فلیٹ کے قریب دسواں دھماکہ ریکارڈ کیا گیا،ڈرونز مسلسل فضا میں منڈلا رہے ہیں ،اسرائیل نے کمیونی کیشن سسٹم جام کردیا ،چھوٹی کشتیوں کو نشانہ ، سیلز تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عالمی برادری فوری اقدامات کرے ۔
دوسری جانب سابق سینیٹر مشتاق احمد نے حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہااسرائیل کی جانب سے رات کے وقت 10ڈرونز کے ذریعے بارودی مواد ،آگ کے گولے برسائے گئے تاہم فلوٹیلا شرکا کے حوصلے بلند اورغزہ پہنچنے کےلئے پرعزم ہیں،درجنوں کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا یونانی ساحل کے قریب بین الاقوامی آبی راستے سے گزر رہا ہے۔
مشتاق احمد کے مطابق حملے میں ایسا خطرناک کیمیکل بھی پھینکا گیا جس سے انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے،اسرائیلی کارروائی دراصل خوف و ہراس پھیلانے اور فلوٹیلا کو غزہ پہنچنے سے روکنے کی کوشش ہے،عالمی برادری اور حکومت پاکستان اسرائیلی حملوں کا نوٹس لیں اور معاملے کو اقوام متحدہ، او آئی سی و دیگر فورمز پر اٹھائیں،گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد صرف اور صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا ،اسرائیلی محاصرہ توڑنا ہے،چھوٹی سی ریاست اپنی دہشتگردی اور بدمعاشی سے عالمی امن کو یرغمال بنا رہی ہے،فوری نوٹس لینا ہوگا۔



















