علیحدگی پسند دہشتگردوں کو افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے علیحدگی پسند دہشت گردوں کو افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا2016 تک بلوچستان زیادہ تر پرامن تھا،2018میں چھوڑنے جانے والے لوگوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا،دہشتگردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعلیٰ نے کہامسنگ پرسن پر تحریک چلانےوالے مسنگ پرسن کی کوئی بات تقریروں میں نہیں کرتے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنےوالوں کو صوبے کی پسماندگی میں فائدہ ہے۔



















