امریکی صدر ٹرمپ دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں،شہبازشریف


نیویارک:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں اہم باتیں کیں، امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاصدر ٹرمپ نے خطاب میں کئی ممالک کے درمیان جنگیں رکوانے کاذکر کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں بھی امریکی صدر کا کلیدی کردار ہے،دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔