سینیٹر طلحہ محمود قائمہ کمیٹی دفاع کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینیٹر طلحہ محمود کو قائمہ کمیٹی دفاع کامتفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

عمر فاروق نے چیئرمین شپ کےلئے طلحہ محمود کا نام تجویز کیا ،سرمد علی کی تائید کے بعدایوان نے متفقہ طور پر فیصلہ منظور کیا،طلحہ محمود نے ذمہ داری سنبھالتے ہی کہا عہدہ باعث اعزاز ،افواج پاکستان کی قربانیاں پوری قوم کےلئے باعث فخر ہیں،قومی سلامتی ہر چیز سے مقدم ہے ،پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا،تمام اداروں کےساتھ تعاون جاری رکھا جائےگا۔