مسئلہ کشمیرشملہ معاہدے ،اعلان لاہور 1999کے تحت حل ہونا چاہیے،روس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے،اعلان لاہور 1999کے تحت حل ہونا چاہیے،پاکستان ،سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکہ کی بگرام ایئر بیس واپس لینے کی بات نوآبادیاتی نظام کی عکاس ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کرنے کا کہا،پاک سعودیہ معاہدے کی وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پرحالیہ حملہ بھی ہے،چین کےساتھ روس کے اچھے تعلقات ہیں، البرٹ پی خورئیو امریکہ افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے 10ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بحال کرے، یوکرین کے معاملے پر امریکہ سمجھداری کا مظاہرہ ،یورپ جارحیت کر رہا ہے،پاکستان بیرونی دباو کے باوجود یوکرین تنازع میں غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی حل پر زور دے رہا ہے۔