کوہستان میگا سکینڈل ،مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست جمع کرادی

پشاور:(بیورورپورٹ) کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیشرفت ،مرکزی ملزم ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے پلی بارگین کیلئے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بینک اکاونٹس اور اربوں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا،ملزم دل، پھیپھڑوں اور کینسر کے عارضے میں مبتلا ،ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے، ملزم نے شدید بیماری کے باعث پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کردی۔