کوئٹہ:(بیورورپورٹ)زیارت سے 2 ماہ قبل اغوا ہونےوالے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) افضل اور بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا،لیویز کے مطابق دہشتگردوں نے اے سی افضل کوبیٹے سمیت2ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا کیا تھا۔
دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاافضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت فرض شناس، محنتی و قابل افسر تھے ،دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،شہید کرنےوالے درندے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔
2ماہ قبل اغوا ہونےوالے مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت شہید



















