شفاف الیکشن کرائیں،10نشستیں جیت کر دکھائیں،اسد قیصر کامریم نواز کو چیلنج


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنما وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے پی ٹی آئی نے سعودی عرب کےساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ،پاکستانی عوام حرمین شریفین کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہامریم نواز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا دور ختم ہو گیا اور دنیا آگے بڑھ گئی ، مریم ! آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں صاف و شفاف الیکشن کرائیں اور صرف 10 نشستیں جیت کر دکھا دیں،سعودی عرب کےساتھ معاہدہ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے، سیاست نہ کریں۔