جناح ہاوس حملہ کیس میں محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور: (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جناح ہاوس حملہ کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا میاں محمود الرشید 9 مئی کے مرکزی ملزم ہیں،4 مقدمات میں سزا ہو چکی ،کیسزمیں بغاوت ،عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں،عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔