حیدر آباد میں بحریہ ٹاون کی 893 ایکڑ زمین غیر قانونی

حیدرآباد:(بیورورپورٹ)اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے حیدرآباد میں بحریہ ٹاون کی 893 ایکڑ زمین غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قبضہ خالی کرانے کا حکم دےدیا۔

درخواست پر سماعت کے دوران بحریہ ٹاون کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا جامشورو کی دیہہ مول میں 893 ایکڑ زمین بحریہ ٹاﺅن کی ملکیت ہے ،سندھ حکومت ،ریونیو حکام زمین سے بے دخلی کر رہے ہیں ،روکا جائے۔

ٹریبونل نے فریقین کے دلائل ،سپریم کورٹ کے سابقہ احکامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کر تے ہوئے تمام اراضی کو غیر قانونی قرار دےدیا اورحکم دیازمین ریاستی ملکیت ہے بحریہ ٹاون اپنی ملکیت ثابت کرنے میں ناکامی رہی، متعلقہ حکام بحریہ ٹاون کو غیر قانونی طور پر قابض زمین سے بے دخل کرنے کے مجاز ہیں، انسداد قبضہ فورس کارروائی کر سکتی ہے۔